*پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کردیا کہ غیر فعال، بلاک، ڈی ایکٹیویٹ یا غیر رجسٹرڈ سم سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس جلد ناقابل رسائی ہوسکتے ہیں۔*
پی ٹی اے نے صارفین کو فوری طور پر اپنے واٹس ایپ نمبر کو فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ سم سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹ متاثر ہوسکتے ہیں، واٹس ایپ نمبر فعال سم سے منسلک ہونے کی فوری تصدیق بھی کریں، واٹس ایپ اکاؤنٹ کے اچانک لاگ آؤٹ ہونے سے پہلے اقدامات کرلیں۔









