بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں اہلخانہ کے ہمراہ سیروتفریح کیلئے جانے والے کراچی کے تاجر علی مرتضٰی دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوئیں۔ جوان بیٹے کی موت پر غم سے نڈھال والد نے کہا ہے کہ اگر وہ علاقہ محفوظ نہیں تواسےعوام کے لیے بند کر دیا جائے تاکہ کسی اور خاندان کو ایسا سانحہ برداشت نہ کرنا پڑے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد میرا بیٹا آخری ہونا چاہئے، جو بھی میرا پیغام سن رہا ہے وہ آج کے بعد ایسی کسی جگہ نہ جائے جب تک وہ علاقے پر امن نہ ہوجائیں۔
17









