*وزارت داخلہ کا غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی 11 جولائی سے گرفتاری کا حکم*
وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو 10 جولائی تک ڈیڈ لائن دیتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے 10 جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔
وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں غیر قانونی افغانیوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری کا امکان ہے۔