خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے پسماند اور دور افتادہ علاقوں کے باسیوں کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ضلع خوشاب کے قریہ قریہ کے مکینوں کو جدید دور کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائ جاءے اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع خوشاب کی تحصیلوں خوشاب، نورپور تھل، قائد آباد اور نوشہرہ کے علاقوں میں انفراسٹریکچرکی بہتری کےلیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کی ضرورت ہے۔ ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا نے کہا کہ ضلع بھر میں طبی اور تعلیمی سہولیات سمیت پینے کے صاف پانی اور فراہمی آب کی سہولیات کے لیے موثراقدامات کی ضرورت ہے۔ سابق امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب نے مزید کہا کہ انشاءاللہ ہم عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]