11

*آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات، پی پی اور جے یو آئی کا سیاسی اتحاد کا اعلان*

*آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات، پی پی اور جے یو آئی کا سیاسی اتحاد کا اعلان*

پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے سیاسی اتحاد کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ پی پی رہنما چوہدری یاسین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جے یوآئی کے ساتھ باضابطہ سیاسی اتحاد کا اعلان کرنے جارہے ہیں، اس اتحاد سے ریاست میں دونوں جماعتوں کو فائدہ ہوگا۔

چوہدری یاسین نے اعلان کیا کہ ایل 14اورایل 23 پر جے یوآئی امیدوار دونوں پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

جے یو آئی آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف کا کہنا تھاکہ آج آزاد جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ہوگیا ہے، پیپلزپارٹی ہمیں دو حلقوں میں سپورٹ کرے گی اور دیگر تمام حلقوں میں جے یوآئی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں