5

*لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ*

*لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ*

حکومت کی جانب سے قیمت مقرر کرنے کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم لاہور میں مختلف دکاندار ایل پی جی 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دکاندار اپنی مرضی سے روز 10 سے20 روپے فی کلو تک اضافہ کرتے ہیں، من مانے نرخوں کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں