7

*کراچی میں بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا رینجرز کیمپ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک، 3 جوان شہید، 4 زخمی*

*کراچی میں بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا رینجرز کیمپ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک، 3 جوان شہید، 4 زخمی*

کراچی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار نے پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر حملہ کیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک افغان دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ جماعت الاحرار کے خوارج نے کراچی میں رینجرز کیمپ کے مرکزی گیٹ پر دھماکے کے بعد اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا دیے، کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی افغان دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان رینجرز کے تین جوان بھی شہید اور 4 زخمی ہوئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں