کوئٹہ:دشت میں راستہ بھٹکنے والے خاندان پر مسلح افراد کی وحشیانہ فائرنگ
کوئٹہ:فائرنگ سے کراچی کا رہائشی علی جمیل جاں بحق،خاتون شدید زخمی
کوئٹہ: کراچی ناظم آباد کا رہائشی خاندان اپنی گاڑی میں کوئٹہ آرہا تھا
کوئٹہ:متاثرہ خاندان مبینہ طور پر گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث دشت کے علاقے کھنڈ پہنچا تھا ، ذرائع
کوئٹہ:کھنڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی،
کوئٹہ: فائرنگ سے خاندان کا سربراہ موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی، ذرائع
کوئٹہ: گاڑی میں موجود دو معصوم بچے محفوظ رہے،پولیس
کوئٹہ:واقعہ گزشتہ رات پیش آیا،نعش اور زخمی خاتون کراچی منتقل
کوئٹہ:علی جمیل کراچی کے علاقے ناظم آباد کا رہائشی تھا،ذرائع
کوئٹہ:مقتول علی جمیل کراچی میں موبائل فون کے کاروبار سے منسلک تھا