6

*امریکا کے ایران پر فضائی حملے، ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا*

*امریکا کے ایران پر فضائی حملے، ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا*

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ایک کمرشل جہاز پر حملے کے جواب میں امریکی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے ایران پر فضائی حملہ کیا ہے۔

سینٹکام کے مطابق 25 جون کو ایران نے کمرشل جہاز پر ڈرون سے حملہ کیا، جس کے بعد امریکی طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا ہے۔

سینٹکام نے واضح کیا کہ امریکی افواج آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے لیے محفوظ گزرگاہ کی فراہمی اور رابطہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں اور ایران کے ساتھ طے شدہ معاہدے کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے کے لیے امریکی فوج موجود اور چوکس رہے گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے ساحلی شہر سیریک میں ایک گولا گرا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں