13

بہاولنگر ہارون آباد (نمائندگان)ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران اور ڈی سی بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کا 7

بہاولنگر ہارون آباد (نمائندگان)ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران اور ڈی سی بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کا 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے 7 محرم الحرام کے حوالے سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹس اور گزرگاہوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے جلوس کے مرکزی مقامات پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او محمد عمران نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور عزاداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ جلوس کے تمام راستوں کی سرچنگ اور سوئیپنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکار انتہائی الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دیں۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو جلوس کے راستوں سے تجاوزات کے خاتمے، صفائی ستھرائی، لائٹنگ اور طبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات دیے۔دونوں افسران نے مقامی منتظمین اور امن کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ بہاولنگر پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ترجمان پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں