11

*بجٹ میں ٹیکس نہ لگا، سولر پینلز ذخیرہ کرنے والے برباد، قیمتیں گر گئیں، تاجروں نے سر پکڑلیا*

*بجٹ میں ٹیکس نہ لگا، سولر پینلز ذخیرہ کرنے والے برباد، قیمتیں گر گئیں، تاجروں نے سر پکڑلیا*

وفاقی بجٹ 2026-27 میں سولر پینلز پر اضافی ٹیکس نہ لگانے کے فیصلے کے بعد مارکیٹ میں سولر پلیٹوں کی قیمتیں تیزی سے گر رہی ہیں۔ بجٹ سے پہلے افواہوں کے باعث تاجروں نے بڑا اسٹاک جمع کر لیا تھا جس سے قیمتیں 4 ہزار سے 9 ہزار روپے فی پلیٹ تک بڑھ گئی تھیں، مگر اب یہ اضافہ واپس ہوتا جا رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید گرنے کا امکان ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف برانڈز اور واٹیج کے سولر پینلز کی موجودہ قیمتوں میں 4 ہزارسے 9 ہزار روپے فی پلیٹ تک کمی آئی ہے۔

جن تاجروں نے قیمتیں بڑھنے کی توقع میں سٹاکنگ کی تھی، انہیں اب نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب عام صارفین کے لیے سولر سسٹم لگانا دوبارہ سستا ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں