12

*بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کے لیے اہم پیغام*

*بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کے لیے اہم پیغام*

*🔥مستقبل میں تمام وظائف کی ادائیگیاں صرف بینظیر موبائل سم پر کھلنے والے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے کی جائیں گی۔ مستحق خواتین کی سہولت کے پیشِ نظر بینظیر موبائل سم مفت حاصل کرنے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔*

*💥اگر آپ نے ابھی تک اپنی بینظیر موبائل سم حاصل نہیں کی تو اپنا اصل شناختی کارڈ اور موبائل فون ساتھ لے کر قریبی بی آئی ایس پی دفتر جائیں اور مفت سم حاصل کریں۔*

*⚫سم حاصل کرنے کے تین دن بعد متعلقہ بینک کے قریبی ریٹیلر سے اپنا ڈیجیٹل والٹ لازمی فعال کروائیں تاکہ مستقبل میں آپ کسی بھی پارٹنر بینک کے نمائندے سے آسانی سے اپنا وظیفہ وصول کر سکیں۔*

*🟢یاد رکھیں! جن خواتین نے پہلے ہی بینظیر موبائل سم حاصل کر لی ہے، وہ بھی فوری طور پر اپنا ڈیجیٹل والٹ ایکٹیو کروائیں، تاکہ آئندہ ادائیگیوں میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں