21

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے غالب لائبریری جناح ہال

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے غالب لائبریری جناح ہال کا دورہ کیا اور وہاں جاری تزئین و آرائش کے منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن بلال مخدوم نے کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور تکمیل کے متوقع وقت کے بارے میں بریفنگ دی۔
کمشنر حافظ شوکت علی نے لائبریری ہال کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تزئین و آرائش کے تمام کام مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر تعلیمی و ادبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ غالب لائبریری اور جناح ہال شہر کی اہم علمی و ثقافتی شناخت ہیں، جن کی بہتری سے ادبی، تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں