52

*جامعہ کراچی کے مختلف سینٹرز اور انسٹی ٹیوٹس کے سربراہان کا گرانٹ مختص اور اضافہ کرنے پر حکومت سندھ سے اظہارتشکر*

*جامعہ کراچی کے مختلف سینٹرز اور انسٹی ٹیوٹس کے سربراہان کا گرانٹ مختص اور اضافہ کرنے پر حکومت سندھ سے اظہارتشکر*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیرِ صدارت گزشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جامعہ کے مختلف سینٹرز اور انسٹی ٹیوٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے حکومتِ سندھ کی جانب سے جامعہ کراچی کے بعض سینٹرز اور انسٹی ٹیوٹس کے لیے پہلی مرتبہ گرانٹ مختص کرنے اور بعض اداروں کی موجودہ گرانٹ میں اضافہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ سربراہان کا کہنا تھا کہ ان تعلیمی و تحقیقی مراکز کے لیے مالی معاونت میں اضافہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ تحقیق، تدریس اور علمی ترقی حکومتِ سندھ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔اس موقع پر تمام سربراہان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی مسلسل کاوشوں، ذاتی دلچسپی اور جامعہ کے سینٹرز و انسٹی ٹیوٹس کو درپیش مسائل سے گہری آگاہی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرانٹس کے حصول اور ان میں اضافے کی کامیابی میں وائس چانسلر کی مؤثر پیروی، وژن اور عملی اقدامات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، جس سے جامعہ کراچی کے تدریسی و تحقیقی اداروں کی استعدادِ کار میں مزید بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں