سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل اور سپرنٹنڈنٹ جیل خان وحید خان بھی موجود تھے۔ کمشنر نے محرم الحرام کے سلسلہ میں مجالس اور عزاداری کے انتظامات، سیکیورٹی اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عزادار قیدیوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔
ذاکرین اور منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی سیرت صبر، استقامت، قانون کی پاسداری اور حق پر قائم رہنے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسیرانِ جیل میں اصلاحِ نفس، مثبت سوچ اور جرائم سے نفرت کے پیغام کو فروغ دیا جائے۔
کمشنر نے خواتین اسکل ڈویلپمنٹ سنٹر، سائیکالوجیکل کونسلنگ سروسز، تزئین و آرائش شدہ بیرکوں، ویڈیو کال و فیملی ملاقات سنٹر اور راشن سٹور کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیلیں صرف سزاؤں کے مراکز نہیں بلکہ اصلاح و بحالی کے ادارے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]