19

کمالیہ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے

کمالیہ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا ہے کہ محرم الحرام اسلامی سال کا ایک مقدس اور بابرکت مہینہ ہے جو ہمیں صبر، استقامت، ایثار، قربانی اور حق و صداقت پر قائم رہنے کا درس دیتا ہے۔ واقعۂ کربلا تاریخِ اسلام کا ایک عظیم باب ہے جس سے رہتی دنیا تک انسانیت رہنمائی حاصل کرتی رہے گی۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء نے میدانِ کربلا میں عظیم قربانیاں دے کر دینِ اسلام کی سربلندی، حق کی حفاظت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی لازوال مثال قائم کی۔ شہدائے کربلا کی قربانیاں ہمیں یہ پیغام دیتی ہیں کہ باطل قوتوں کے سامنے جھکنے کے بجائے حق اور انصاف کا ساتھ دینا ہی ایک سچے مسلمان کی پہچان ہے۔ محرم الحرام کے ایام ہمیں اپنے کردار، اخلاق اور طرزِ عمل کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات اور ان کے عظیم مشن کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں اور معاشرے میں محبت، رواداری، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کی اشد ضرورت ہے۔ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتبِ فکر کے افراد کو اتحاد و اتفاق کا مظا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں