October 18, 2026

ڈاکٹر عالمزیب مہمند کا سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان سے ملاقات۔

IMG-20260619-WA0234

ڈاکٹر عالمزیب مہمند کا سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان سے ملاقات۔

ملاقات میں سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق (ڈی جی لائیو اسٹاک) ڈاکٹر عالمزیب مہمند نے ارباب ہاؤس جہانگیر آباد پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان خلیل سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈاکٹر عالمزیب مہمند نے ڈاکٹر ارباب عالمگیر کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔