13

سکھر(بیورورپورٹ)ڈی آئی جی سکھر رینج ناصر آفتاب کی ہدایات پر جاری کردہ سیکیورٹی پلان آرڈرز

سکھر(بیورورپورٹ)ڈی آئی جی سکھر رینج ناصر آفتاب کی ہدایات پر جاری کردہ سیکیورٹی پلان آرڈرز کے مطابق سکھر رینج کے تینوں اضلاع سکھر ، خیرپور میرس اور گھوٹکی میں (837) ماتمی جلوس، (31) تعزیہ جلوس اور (4415) مجالس ہونگی اور اِنکی سیکیورٹی کے لیے (9699)مرد و خواتین پولیس افسران و جوانان اپنے فراٸض سرانجام دینگے۔(155) پولیس موبائلز اور (142) موٹر سائیکلیں بھی پٹرولنگ پر مامور ہوں گی۔جاری کردہ سیکیورٹی پلان آرڈرز کے مطابق محرم الحرام آغاز تا اختتام تک پولیس افسران و جوانان (545) چھوٹی بڑی امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر اپنے فراٸض سرانجام دینگیں۔شہباز رینجرز کے افسران و جوانان بھی فراٸض سرانجام دینے کے لیے ہروقت موجود ہونگے۔سکھر رینج کے تینوں اضلاع کے اندر انتہائی حساس (33) مجالس اور (33) ماتمی جلوسوں اور (07) تعزیہ جلوسوں کی نگرانی کے لیے سکھر رینج کے تینوں ایس ایس پیز کو ضروری ہدایات و احکامات جاری کر دیے گئے ہیں.سکھر رینج میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نپٹنے کے لیے رینج آفس سمیت تینوں اضلاع میں اینٹی رائٹ ریزرو پلاٹونز کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔سکھر رینج کے تینوں اضلاع کے اندر مرکزی ماتمی جلوسوں کے گزرگاہوں میں انے والی اونچی عمارتوں پر ماہر اسنائیپرز ڈیوٹیز پر تعینات ہوں گے۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی تمام صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے سکھر رینج کے تینوں اضلاع کے ساتھ ساتھ سکھر رینج آفس میں سکھر رینج پولیس اسٹاف، سول ایڈمنسٹریشن سکھر ڈویژن، شہباز رینجرز ، اسپیشل برانچ سمیت سکھر رینج کے تینوں اضلاع کی ڈی ائی بی برانچ کے نمائندوں کا مشترکہ کنٹرول روم اے ڈی ائی جی کمپلین اینڈ انویسٹیگیشن ایس پی اسرار بروہی کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے جو (24) گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کرے گا۔سکھر رینج کے تینوں اضلاع کے اندر تمام مجالس و ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ سے مانیٹرنگ اور ویڈیوز ریکارڈنگ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے.ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ اپنے ارد گرد مشکوک افراد یا سرگرمیوں پر نظر رکھیں کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر مددگار پر اطلاع دیں۔ڈی آٸی جی سکھر رینج ناصر آفتاب نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت تمام علماء کرام اور اسٹیک ہولڈرز آپس میں مذہبی رواداری کو قاٸم رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں اور ذمیدار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔عوام کی جان و مال کے تحفظ و سکھر رینج میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں