سکھر(بیورورپورٹ)سکھر پولیس کے بلند و بانگ دعووں کے موجود۔سکھر میں نامعلوم چوروں کی سرگرمیاں جاری،کار و موٹر سائیکل چوری،شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ،تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی جانب سے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے سمیت جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود شہر میں نامعلوم چور شہریوں و تاجر برادری کیلئے درد سر بن گئے ہیں گذشتہ روز سکھر کے تھانہ بی سیکشن کی حدود مال گودام بندر روڈ سے یوسف میمن کی کرولا کار نمبر ABX.218 ماڈل 2018 رنگ گرے نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئےسی سی ٹی وی فوٹیج پر دیکھا جاسکتا ہے ملزمان سفید رنگ کی کار نمبر AHR-848 میں سوار ہو کرآئے اور کار چور گروہ نے محمد یوسف میمن کی گرے ٹویوٹا سیلون کا جوکہ گھر کے باہر پارک کی تھی صرف ایک سے ڈیڑھ منٹ کی کارروائی میں بآسانی چوری کر کے لے جاتے ہیں. سفید رنگ کی 2005 ماڈل ٹویوٹا کار کے مالک کا نام انصرام حنیف ہے کار CPLC سے کلیئر ہے کار کا انجن نمبر 4543479-3ZZ بتا جارہا ہے اسی طرح سکھر کے تھانہ سی سیکشن کی حدود ڈاکٹر انجم اسپتال کے باہر سے صالح پٹ کا رہائشی نصیر بھمبرو کی CD70 موٹر سائیکل نمبر AFR ماڈل 2026 رنگ لال نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے دوسری جانب اس حوالے سے شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
13









