سکھر بیورو یف سید ۔صیر حسین زیدی
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل صوبائی رہنماء سید شفقت علی شاہ کی جانب سابق ایم این اے سائرہ بانو کو پارٹی کا مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مقرر ہونے مبارکباد
سکھر: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل صوبائی رہنماء ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ کی جانب سابق ایم این اے سائرہ بانو کو پارٹی کا مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مقرر ہونے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے محترمہ سائرہ بانو کی تقرری تنظیم کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔
ترجمان سید شفقت علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محترمہ سائرہ بانو اپنی سیاسی بصیرت اور پارلیمانی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کا مؤقف بھرپور انداز میں عوام تک پہنچائیں گی۔
سید شفقت علی شاہ نے مزید کہا کہ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کی حیثیت سے محترمہ سائرہ بانو ملک کی موجودہ صورتحال، خصوصاً سندھ اور سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کریں گی۔









