September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہماری زندگیوں میں تمام مشکلات دین سے دوری کی وجہ سے ہے

IMG-20241001-WA0739
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہماری زندگیوں میں تمام مشکلات دین سے دوری کی وجہ سے ہے
نسل نو دین سے دور رہ کر گمراہ ہو رہی ہے
علمائے دین اپنا حق ادا کریں ۔
ان خیالات کا اظہار مسجد خاتم النبیین میں تقریب “تکمیل درس قران ” میں حضرت مولانا زاہد راشدی ، ڈاکٹر مفتی عابد الرحمن اور دیگر علمائے نے خطاب کرتے ہوئے کیا
مقررین نے مزید کہا کہ قران پاک کے قانون پر عمل کر کے ہی معاشرے کی صحیح سمت تربیت کی جا سکتی ہے ،
علماء کرام نوجوان نسل کو موبائل فون سے بچا کر مسجد کا رخ کرنے اور نماز کی پابندی کی تلقین کریں
علماء کرام نے رسول پاک کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں رسول پاک کے اخلاق و کردار کو اپنانا ہوگا،رسول پاک سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہماری ہر نقل و حرکت میں رسول اللہ کی سنت کا عکس عیاں ہو
انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کے لیے تمام قوتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے
ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کی بنیاد ہے فتنہ قادنیت کی سرکوبی ہمارا ایمانی فریضہ ہے اسلام کے خلاف سازشوں کا مل کر مقابلہ کریں گے
مزید براں حاضرین کو کو بتایا گیا کہ 21 اکتوبر کو میاں ٹاؤن میں ختم نبوت کانفرنس ہو رہی ہے
جس میں حضرت پیر مولانا ناصر الدین خاکوانی ،حضرت مولانا مظہر شاہ ، سید احمد کمال شاہ ،حضرت مولانا زاہد الراشدی، حضرت مولانا شاہ نواز بگتی ،عالمی ایوارڈ یافتہ قاری ابراہیم کانسی کوئٹہ اور مجلس حسان پاکستان کے صدرشرکت کریں گے ۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0