5

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد شہمیر خان بھٹو نے عالمی یومِ خون عطیہ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد شہمیر خان بھٹو نے عالمی یومِ خون عطیہ کے سلسلے میں ریجنل بلڈ سنٹر کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ریجنل بلڈ سینٹر شہید بینظیرآباد کے زیر اہتمام عالمی یومِ خون عطیہ (World Blood Donor Day) کے حوالے سے ڈونر ہال، ریجنل بلڈ سینٹر سکرنڈ روڈ نواب شاہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کمشنر شہید بینظیرآباد شہمیر خان بھٹو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کی اہمیت، محفوظ خون کی بروقت فراہمی اور معاشرے میں خون عطیہ کرنے کے رجحان کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر شہمیر خان بھٹو، انچارج آر بی سی ڈاکٹر خادم حسین اور دیگر نےکہا کہ خون کا ایک عطیہ کئی قیمتی جانوں کو بچانے کا ذریعہ بنتا ہے، لہٰذا صحت مند افراد کو باقاعدگی سے خون عطیہ کرنا چاہیے تاکہ تھیلیسیمیا، حادثات اور دیگر ہنگامی حالات میں مریضوں کو بروقت خون فراہم کیا جا سکے۔مقررین ںے ریجنل بلڈ سینٹر، فاطمید فاؤنڈیشن، رضاکار خون عطیہ دہندگان اور اس کارِ خیر میں شریک تمام اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ انسانیت کی بے لوث خدمت کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے نوجوانوں اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ رضاکارانہ خون عطیہ کی مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ کسی بھی مریض کو خون کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی جبکہ خون عطیہ کرنے والے رضاکاروں اور تعاون کرنے والے اداروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین، ایم ایس ڈاکٹر یار علی جمالی، پرو وائس چانسلر پمز پروفیسر ڈاکٹر محمد صالح خاصخیلی، ڈاکٹر صادق سیال، غلام نبی چنہ اور دیگر افسران موجود تھے۔ بعد ازاں کمشنر نے ریجنل بلڈ سنٹرز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں