سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں
سکھر: اسٹیپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ، میوزک ٹیچرز کے نمائندہ رہنماؤں ہوش محمد کٹوہر اور سید نواز رضوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ میوزک ٹیچرز کی بھرتیوں کے عمل کو فوری طور پر مکمل کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کو آفر لیٹرز جاری کیے جائیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت سندھ اور سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں موسیقی کی تعلیم کے فروغ کے لیے 319 میوزک ٹیچرز کی بھرتی کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں امیدواروں نے مقررہ طریقہ کار کے مطابق ٹیسٹ اور دیگر تمام مراحل مکمل کیے اور 319 امیدوار کامیاب قرار پائے، تاہم طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود انہیں تاحال آفر لیٹرز جاری نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب امیدوار شدید ذہنی اذیت اور بے یقینی کا شکار ہیں۔ امیدواروں نے اپنی زندگیاں اور مستقبل اس امید کے ساتھ وابستہ کر رکھا ہے کہ انہیں محکمہ تعلیم میں ملازمت ملے گی، لیکن مسلسل تاخیر کی وجہ سے ان میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔میڈم شائستہ بلوچ نے کہا کہ موسیقی تعلیم کا ایک اہم شعبہ ہے جو طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے کیے گئے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کامیاب میوزک ٹیچرز کو فوری طور پر تقرری کے احکامات جاری کرے۔ہوش محمد کٹوہر اور سید نواز رضوی نے کہا کہ اگر محکمہ تعلیم سندھ نے جلد آفر لیٹرز جاری نہ کیے تو سندھ بھر کے میوزک ٹیچرز اور امیدوار اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر تعلیم سندھ اور سیکریٹری تعلیم سندھ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے 319 کامیاب میوزک ٹیچرز کو انصاف فراہم کریں اور ان کے آفر لیٹرز جلد از جلد جاری کرنے کے احکامات صادر کریں تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے تعلیمی نظام میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔
میلسی:( بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) چیف انجینئر میپکو سرکل وہاڑی انجینئر عظمت علی خان نے میلسی میں
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد شہمیر خان بھٹو نے عالمی یومِ خون عطیہ
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ریڈیو پاکستان سرگودھا کے ایف ایم 101 کے معروف پروگرام “شاہین
سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں سکھر: اسٹیپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم شائستہ
صحافی و صدر سٹی پریس کلب سامارو علی محمد شیدی اور صدرِ نیشنل پریس کلب سامارو و جنرل