نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) تعلقہ نوابشاہ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، تاج محل گیسٹ ہاؤس اور موبیلنگ فرنچائیز کی ڈکیتی میں ملوث اہم سرگنہ زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد۔تعلقہ پولیس کا دورانِ گشت پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک انتہائی مطلوب اور خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تعلقہ نوابشاہ تھانے کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم علاقائی گشت پر تھی کے ان کا سامنا مسلح ڈاکوؤں سے ہو گیا پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو کر زمین پر گر گیا جسے پولیس نے فوری طور پر حراست میں لے لیا، جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
زخمی ڈاکو کی شناخت راجہ ولد گلزار چنہ سکنہ کرونڈی ضلع خیرپور سے ہوئی ہےابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شہر کے دو بڑی ڈکیتی کی واردات تاج محل گیسٹ ہاؤس اور موبلنک فرنچائیز کی ڈکیتی کرنے والے خطرناک گینگ کا کارندہ ہے۔ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل اور لائیو راؤنڈز (گولیاں) برآمد کر لی گئی ہیں۔ملزم راجہ چنہ کا موجودہ ملزم کا مزید مجرمانہ ریکارڈ ضلع شہید بینظیر آباد اور سندھ کے دیگر اضلاع سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے تاکہ مزید سنگین وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی جانب سے شاباشی:ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے تعلقہ نوابشاہ پولیس ٹیم کی اس کامیاب اور بہادرانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کے لیے شاباشی اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر اور ڈاکو راج کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ضلع شہید بینظیر آباد میں دوسرہ پولیس مقابلہ بی سیکشن پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، خطرناک گینگ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد۔ بی سیکشن پولیس کا دورانِ گشت پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک انتہائی مطلوب اور خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم علاقائی گشت پر تھی کہ ان کا سامنا مسلح ڈاکوؤں سے ہو گیا۔پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو کر زمین پر گر گیا جسے پولیس نے فوری طور پر حراست میں لے لیا، جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی ڈاکو کی شناخت عبدلوحید عرف حئیء ولد عبدالمجید گپچانی سکنہ گپچانی شہر سے ہوئی ہےابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے خطرناک گینگ کا کارندہ ہے۔ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل اور لائیو راؤنڈز (گولیاں) برآمد کر لی گئی ہیں۔ملزم عبدالوحید گپچانی کا ملزم کا مزید مجرمانہ ریکارڈ ضلع شہید بینظیر آباد اور سندھ کے دیگر اضلاع سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے تاکہ مزید سنگین وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی جانب سے شاباشی:ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے بی سیکشن پولیس ٹیم کی اس کامیاب اور بہادرانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کے لیے شاباشی اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ریڈیو پاکستان سرگودھا کے ایف ایم 101 کے معروف پروگرام “شاہین
سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں سکھر: اسٹیپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم شائستہ
صحافی و صدر سٹی پریس کلب سامارو علی محمد شیدی اور صدرِ نیشنل پریس کلب سامارو و جنرل
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) تعلقہ نوابشاہ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، تاج محل گیسٹ ہاؤس
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان فلوسوفیکل ایسوسی ایشن کا 27واں اجلاس جمخانہ کلب لاہور