میلسی:( بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) چیف انجینئر میپکو سرکل وہاڑی انجینئر عظمت علی خان نے میلسی میں میپکو کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی سی ایم وہاڑی حسن بلال گیلانی اور ایکسین میلسی انجینئر چوہدری اکرم جٹ بھی موجود تھے۔ایڈیشنل چیف انجینئر نے کسٹمر فیسیلیٹیشن سینٹر (CFC) کا تفصیلی معائنہ کیا اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹھنڈے پانی، ایئر کنڈیشننگ، بیٹھنے کے مناسب انتظامات اور دیگر سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے صارفین کی آسانی کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔دورے کے دوران ایڈیشنل چیف انجینئر نے سی ایف سی کے عملے سے ملاقات کی اور مختلف دفتری امور، صارفین کی شکایات کے ازالے اور کام کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید محنت اور ذمہ داری سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔بعد ازاں انہوں نے کمپلینٹ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور شکایات کے اندراج و ازالے کے نظام کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل چیف انجینئر نے ہدایت کی کہ صارفین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور بہترین سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ایڈیشنل چیف انجینئر انجینئر عظمت علی خان نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور عملے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]