27

صحافی و صدر سٹی پریس کلب سامارو علی محمد شیدی اور صدرِ نیشنل پریس کلب سامارو و جنرل

صحافی و صدر سٹی پریس کلب سامارو علی محمد شیدی اور صدرِ نیشنل پریس کلب سامارو و جنرل سیکریٹری صوبہ سندھ مینارٹی ونگ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی کی معروف ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ صدام حسین چانڈیو سے ملاقات، غریب عوام کو انصاف کی فراہمی پر گفتگو

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی علی محمد شیدی اور ڈاکٹر ایم لال واگھانی نے ممتاز قانون دان ایڈووکیٹ صدام حسین چانڈیو سے ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں عوامی مسائل، غریب اور نادار افراد کو درپیش قانونی مشکلات، انصاف کی فراہمی اور سماجی خدمات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ایم لال واگھانی اور علی محمد شیدی نے ایڈووکیٹ صدام حسین چانڈیو کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ایک کامیاب قانون دان ہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے بھی سرشار ہیں۔ وہ ہمیشہ غریب، بے سہارا اور مظلوم افراد کی قانونی رہنمائی اور مدد کے لیے پیش پیش رہتے ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کو بھی اولین ترجیح دیتے ہیں۔

گفتگو کے دوران ایڈووکیٹ صدام حسین چانڈیو نے کہا کہ معاشرے کے کمزور اور مستحق افراد کو انصاف کی فراہمی ہر باشعور شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی غریب عوام کو قانونی معاونت فراہم کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

صحافی علی محمد شیدی اور نے کہا کہ ایسے لوگ معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو اپنے علم اور صلاحیتوں کو صرف ذاتی کامیابی تک محدود رکھنے کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ صدام حسین چانڈیو کی خدمات قابلِ ستائش ہیں اور ان کا جذبہ نوجوان نسل کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔

ملاقات کے اختتام پر عوامی فلاح، قانون کی بالادستی اور مظلوم طبقے کو انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ معاشرے میں ایسے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے جو اپنے پیشے کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کو بھی اپنا شعار بنائیں۔
رپورٹ کمیرہ مین ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں