8

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان فلوسوفیکل ایسوسی ایشن کا 27واں اجلاس جمخانہ کلب لاہور

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان فلوسوفیکل ایسوسی ایشن کا 27واں اجلاس جمخانہ کلب لاہور میں ملک خدا بخش اعوان آئی جی پی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔جس میں وجاہت حسین چیئرمین ٹاپر اکیڈمی اور سی ایس ایس 2025ء میں کامیاب ہونے والے نوجوان آفیسرز، محمد شہیر حسین سپرا کسٹم، ناول سیف کامرس اینڈ ٹریڈ ، ڈاکٹر نور العین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ، ڈاکٹر عطیہ خالد پولیس، رابعہ فاطمہ کسٹم، میر احمد جلال ایڈمنسٹریشن، اسامہ شہزاد چیمہ ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹر سنبل اسلام پولیس اور ذیشان الطاف پولیس نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ پی پی اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم نے تمام شرکاء محفل کو خوش آمدید کہا اور نوجوان آفیسرز کو اپنی علمی ، فکری و عقلی بساط کے مطابق وطن عزیز پاکستان کے لئے بہترین اور مثالی خدمات انجام دینے کا مشورہ دیا۔ غالب علی بندیشہ سابق آئی جی پی نے آفیسرز کو نیک نیتی سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی تلقین کی۔ کرنل امتیاز محمود، پروفیسر عطیہ سید، پروفیسر تنویر صادق، پروفیسر ایم اے رف رف، ڈاکٹر محمد ادریس رانا، احسان بٹالوی، عشرت شمیم، ڈاکٹر شفیق عجمی اور پروفیسر محفوظ قطب نے بھی اپنے خطاب میں جملہ نوجوان آفیسرز کو کامیابی کی مبارک دی۔ پروفیسر محفوظ قطب نے تمام مہمانان گرامی کو اپنی تیار کردہ کیلیگرافی پینٹنگز تحفتاً پیش کیں۔ وجاہت حسین نے صدر پی پی اے ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم کا کامیاب تقریب منعقد کرنے کا شکریہ ادا کیا۔ صدر محفل ملک خدا بخش اعوان نے سب آفیسرز کو مبارک باد دیتے ہوئے دل جمعی سے کام کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ آپ ریاست کے معمار اور قومی تقدیر کے فکری و اخلاقی محافظ ہیں۔ آپ کی اصل کامیابی پیشہ ورانہ مہارت سے بڑھ کر فکری گہرائی ، اخلاقی جرآت، تہذیبی شعور اور عدل پر مبنی حکمرانی میں مضمر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں