7

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب میں محرم الحرام کے انتظامات اور تیاریوں کے سلسلے میں

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب میں محرم الحرام کے انتظامات اور تیاریوں کے سلسلے میں محکموں کی مشترکہ فرضی مشقیں کا انعقاد کیا گیا۔امام بارگاہ حُسینیہ جوہرآبادکے مقام پر محرم الحرام کے حوالے سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کاعملی مظاہرہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او خوشاب سیدہ عمارہ شیرازی نے فرضی مشقوں کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ انہوں نے فرضی مشقوں کا عملی مظاہرہ پیش کرنے والے اہلکاروں کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔فرضی مشقوں میں متعلقہ محکموں نے حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکموں کو الرٹ کرنا ہے ۔ انہوں شہریوں کے تعاون کے بغیر امن ممکن نہیں۔ محرم الحرام کو پرامن بنانے کے لیے حکومتی اداروں کا ساتھ دیں۔اس موقع پر ڈی پی او خوشاب سیدہ عمارہ شیرازی نے کہاکہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔تمام اداروں کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں