5

*امریکا ایران معاہدہ نیتن یاہو کی ذاتی شکست ہے، اسرائیلی تجزیہ نگار کا بڑا دعویٰ*

*امریکا ایران معاہدہ نیتن یاہو کی ذاتی شکست ہے، اسرائیلی تجزیہ نگار کا بڑا دعویٰ*

اسرائیلی سیاسی تجزیہ نگار گیڈیون لیوی نے امریکا اور ایران کے درمیان سامنے آنے والے مجوزہ معاہدے کو اسرائیل اور خاص طور پر وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی بڑی سیاسی ناکامی قرار دیا ہے۔

عرب نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے گیڈیون لیوی نے کہا کہ اسرائیل میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے ممکنہ معاہدے کو اسرائیل کی شکست اور نیتن یاہو کی ذاتی شکست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا معاملہ نیتن یاہو کا کئی دہائیوں پر محیط سیاسی منصوبہ رہا ہے لیکن موجودہ صورتحال میں اسرائیل کو مذاکراتی عمل سے مکمل طور پر باہر رکھا گیا ہے اور اب اس کے پاس صرف رکاوٹیں پیدا کرنے یا معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے محدود راستے باقی رہ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں