*مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر*
مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا گیا۔
مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔کسوہ فیکٹری سے غلاف کعبہ کو مسجد الحرام منتقل کیا گیا۔
کسوہ فیکٹری کے 250 ماہرین اور حرمین انتظامیہ کے کارکنان تبدیلی کے عمل میں شریک ہوئے، تبدیلی کا کام تقریباً 4 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔