9

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر (ASRC) ملتان کے زیر اہتمام ضلع

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر (ASRC) ملتان کے زیر اہتمام ضلع وہاڑی کی تحصیلوں وہاڑی اور میلسی میں پاک فوج میں سپاہی، کلرک اور نرسنگ اسسٹنٹ کی بھرتی کے لیے موبائل ریکروٹمنٹ مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
شیڈول کے مطابق تحصیل وہاڑی میں 18 اور 19 جون 2026 کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال وہاڑی میں بھرتی کے لیے درخواستیں وصول کی جائیں گی، جبکہ تحصیل میلسی میں 20 جون 2026 کو میلسی گیریژن میں بھرتی کیلئے درخواستیں وصول کی جائیں گی
اہلیت کے مطابق سپاہی کے لیے تعلیم کم از کم میٹرک اور قد 167.5 سینٹی میٹر ہونا ضروری ہے۔ کلرک کے لیے تعلیم انٹرمیڈیٹ (سائنس یا آرٹس) اور قد 160 سینٹی میٹر مقرر ہے، جبکہ نرسنگ اسسٹنٹ کے لیے تعلیم ایف ایس سی پری میڈیکل اور قد 167.5 سینٹی میٹر درکار ہے۔
غیر مسلم امیدواروں کے لیے مخصوص کوٹہ مختص ہے۔ تمام امیدواران مقررہ تاریخ پر صبح 7 بجے اپنے اصل تعلیمی اسناد کے ساتھ مقررہ مقام پر تشریف لائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں