محرم الحرام کے سلسلے میں بلدیاتی انتظامات کا اہم اجلاس، صفائی، روشنی اور نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانے پر غور
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی، نکاسیٔ آب، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر بلدیاتی انتظامات کو مؤثر بنانے کے سلسلے میں ٹاؤن کمیٹی دوڑ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس ٹاؤن آفیسر محمد لائق زرداری کی زیرِ نگرانی منعقد کیا گیا، جس میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے پرامن و منظم انعقاد کے لیے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی رہنما حجت الاسلام والمسلمین علامہ ضمیر حسین مولائی، اسلامک ایمپلائز سندھ کے سینئر نائب صدر زوار صفدر عباس کربلائی، 11 محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کے پرمٹ ہولڈر سید اخلاق حسین شاہ، محبان قائد ملت جعفریہ پاکستان کے زوار سجاد حسین جمالی، اسلامک ایمپلائز ڈویژن نوابشاہ کے صدر ڈاکٹر زوار حسین واسوانہ، علی شان چوہان، عباس علی رستمانی، سرفراز چوہان، استاد نیاز حسین واسوانہ، فقیر گلزار میرانی، محمد صادق بھٹو، ذیشان علی مری (ٹیکسیشن آفیسر ٹاؤن کمیٹی دوڑ) اور فرحان خانزادہ (آفس سپرنٹنڈنٹ ٹاؤن کمیٹی دوڑ) سمیت دیگر ماتمی جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران شرکاء نے جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی، سیوریج نظام کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس کی درستگی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی سے متعلق تجاویز پیش کیں۔
ٹاؤن آفیسر محمد لائق زرداری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور متعلقہ عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے گا۔
شرکاء نے محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی، امن و امان کے قیام اور بلدیاتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔
ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلال الدین ببر نے الزام عائد کیا کہ ان کی
محرم الحرام کے سلسلے میں بلدیاتی انتظامات کا اہم اجلاس، صفائی، روشنی اور نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانے پر غور
ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس
بہاولنگرہارون اباد(نمائندگان ) ضلعی پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کا جامع پلان جاری
ہارون آباد (سٹی رپورٹر)مرزا محمد امین۔ مرزا محمد سلیم اسلحہ ڈیلر ۔مرزا محمد مبیںن ابن بشیر ٹور اینڈ