ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلال الدین ببر نے الزام عائد کیا کہ ان کی آبائی زرعی اراضی کی فروخت میں ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی اور انہیں ان کے جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کزنز محمد عیسیٰ، محمد قاسم اور خان محمد ببر نے انہیں 100 ایکڑ زمین فروخت ہونے کا بتایا، جبکہ حقیقت میں 200 ایکڑ زمین فروخت کی گئی۔
جلال الدین ببر کے مطابق اضافی فروخت ہونے والی زمین کی رقم کے بارے میں انہیں نہ تو آگاہ کیا گیا اور نہ ہی ان کے حصے کی ادائیگی کی گئی۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ جب انہوں نے اپنے حق اور حساب کتاب کا مطالبہ کیا تو انہیں دھمکیاں دی گئیں، جس کے باعث وہ اور ان کے اہل خانہ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
انہوں نے سندھ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور زمین کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم میں ان کا جائز حصہ دلانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]