5

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )ڈاکٹر شہزاد رفیق کی جانب سے چین کی ممتاز جامعہ سے پی ایچ ڈی

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )ڈاکٹر شہزاد رفیق کی جانب سے چین کی ممتاز جامعہ سے پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ) کی ڈگری کا کامیاب حصول نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے خاندان، اہلِ علاقہ اور ملک کے لیے بھی باعثِ فخر و مسرت ہے۔ ان کی یہ شاندار علمی کامیابی محنت، لگن اور عزمِ مسلسل کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال اور مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر حاجی محمد رفیق، محمد ریاض عاربی، محمد نعمان ریاض پٹواری، شکیل افضل پٹواری، ڈاکٹر اعجاز، محمد عدیل افضل، ارسلان ریاض، ڈاکٹر محبوب احمد، حافظ محمد سلمان، منیجر محمد عمران، محمد مشتاق عاربی، سماجی رہنما محمد قاسم ریاض، محمد ممتاز ،محمد ارشاد عاربی ملک محمد اقبال مدنی اور دیگر دوست احباب نے ڈاکٹر شہزاد رفیق کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مزید علمی، تحقیقی اور عملی کامیابیوں کی دعا کی۔ مبارکباد دینے والوں نے کہا کہ ڈاکٹر شہزاد رفیق کی یہ کامیابی پورے علاقے کے لیے اعزاز ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی علمی صلاحیتوں کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت اور علم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں