ارسا سندھ کو 48 فیصد کم پانی فراہم کر رہا ہے، 1991ء
معاہدے پر عمل کیا جائے: صلاح الدین جوڻیجو
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
انٹرنیشنل دعا أن لائین نیوز
ا پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی اور چیئرپرسن پیٹرولیم سوشل ویلفیئر اوبلیگیشن کمیٹی
وڈیرو صلاح الدین جوڻیجو نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سندھ کو پانی کی فراہمی میں کمی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارسا (IRSA) سندھ کو اس کے مقررہ حصے سے 48 فیصد کم پانی فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث سندھ کے مختلف اضلاع میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، جس سے زراعت، کاشتکاروں اور عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
صلاح الدین جوڻیجو نے مطالبہ کیا کہ ارسا 1991ء کے واٹر اپورشنمنٹ معاہدے کی مکمل پاسداری کرے اور سندھ کو اس کا قانونی اور آئینی حصہ فوری طور پر فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور پانی کے مسئلے پر پارلیمنٹ سمیت ہر آئینی فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جاتی رہے گی۔