September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

وہاڑی ( محمد معظم جوئیہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں ”بچوں کو وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم ”کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے”بگ کیچ اپ ”حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا اور 5سال تک کی عمر کے بچوں کو

IMG-20241001-WA0678
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

وہاڑی ( محمد معظم جوئیہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں ”بچوں کو وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم ”کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے”بگ کیچ اپ ”حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا اور 5سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹیکے بھی لگائے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول بھی ہمراہ تھیں۔ ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ خصوصی مہم میں 2019کے بعد حفاظتی ٹیکوں سے رہ جانیوالے بچوں کا کورس مکمل کیا جائے گا حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا مقصد بچوں کو وبائی امراض سے بچا کر صحت مند مستقبل یقینی بنانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت پنجاب اور عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے حفاظتی ٹیکوں کی مہم چلائی جا رہی ہے جوکہ 31اکتوبر 2024تک جاری رہے گی اس لئے والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں تاکہ بچوں کو وبائی امراض سے محفوظ بنایا جا سکے سی ای ا وہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے بتایا کہ بگ کیچ اپ مہم کے ذریعے 31ہزار900 بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرنے کا اہداف مقرر ہے جس کیلئے ضلع بھر میں 131ویکسینیٹر خصوصی مہم میں ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ معمول کے مطابق 2سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا کام بھی جاری ہے ا س موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد یوسف،ڈی ایس او ذوالفقار علی، فضل دین ایاز دیگر موجود تھے

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0