September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی

IMG-20260902-WA0573
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سی ایم پورٹل آن لائن کمپلیئن اور دیگر انتظامی اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ شہریوں کی جانب سی ایم پورٹل ،آئن لائن اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے محکموں کی رپورٹ میں عوامی شکایات کی فوری دادرسی اورایکشن کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو میرٹ کے مطابق بروقت ریسپانس اور مثبت فیصلے کر کے ریلیف اور انصاف فراہم کرے گی ۔علاوہ ازیں اجلاس میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، غیر قانونی پٹرول پمپس اور سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن، ایل پی جی کی غیر قانونی ڈیکنٹنگ، اہم شاہراہوں کی چیکنگ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، گداگری، تجاوزات، سمگلنگ اور بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن، عوامی مسائل ودیگر معاملات پر بھی متعلقہ محکموں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے مربوط انداز میں کام کریں۔ غیر قانونی پٹرول پمپس، ایل پی جی کی غیر قانونی ڈیکنٹنگ، سمگلنگ، تجاوزات اور دیگر قانون شکن سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں صاف، محفوظ اور منظم ماحول کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اہم شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں میں قوانین کی پابندی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی سوشل سروسز غزالہ کنول اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شریک تھے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0