September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر ڈاکٹر عارف رضا ملک نے کہا کہ

IMG-20260902-WA0575
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر ڈاکٹر عارف رضا ملک نے کہا کہ نشہ ایک لعنت، نوجوان نسل کو اس سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے منشیات ایک ناسور اور معاشرے کے لیے انتہائی خطرناک لعنت ہے، جس کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے، اسے منشیات جیسی لعنت سےمحفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے پھیلاؤ سے نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔ والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر منشیات کے خلاف مؤثر کردار ادا کریں۔ آئیں سیاست اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر منشیات کے خلاف متحد ہوں اور ہارون آباد کو نشہ سے پاک بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو محفوظ مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0