وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے31 کے پی آئز پر عملدرآمد بارے جائزہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے31 کے پی آئز پر عملدرآمد بارے جائزہ اجلاس رات کے وقت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کی۔ڈپٹی کمشنر نے کے پی آئی فارمنس انڈیکیٹرز پر تمام محکموں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئےپرفارمنس انڈیکیٹرز کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ نان روٹی اور آٹے کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی،ذخیرہ اندوزوں گرانفروشوں کیخلاف سخت ایکشن کیا جائے۔پر ائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹے ،روٹی و نان اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں۔اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ وزٹ کی تعداد کو بڑھائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری مہم کے حوالے سے کہا کہ تمام ڈیپارٹمنٹ شجرکاری کا ٹارگٹ کو مکمل کرے ۔ڈی سی نے ستھرا پنجاب مہم کی کامیابی کیلئے لوکل گورنمنٹ ،میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسل کو عملی اقدامات کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ نکاسی آب مسائل کے خاتمہ،تجاوزات کیخلاف مہم،خراب سٹریٹ لائٹس تبدیلی،پارکوں کی حالت سنوارنے کیلئے اقدامات کیئے جائیں،آوارہ کتوں کی تلفی،قبرستانوں کی صفائی ، گٹروں کے ٹوٹے ڈھکنوں کی تبدیلی، پلاسٹک کے استعمال پر پابندی بارے عملی اقدامات کئے جائیں۔ تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، مراکز صحت، کلینک آن ویلز ،ترقیاتی سکیموں کی مسلسل انسپکشن کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔سکول اور ہیلتھ کونسلز کی کارکردگی کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔ ضلع میں میرج ایکٹ کی نفاذ کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بہترین انتظامات کے حوالے سے ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹیز کے افسران کو کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو فوری دور کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈرگ انسپیکٹر جعلی ادوایات کے خلاف مہم کو تیز کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب حیسن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہیر حسین ،اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او ضلع کونسل، سی ای او ایم سیز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت تمام محکموں کے افسران نےشرکت کی