9

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا ہے کہ وہ اپنے

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا ہے کہ وہ اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کے مشن کو مزید جذبے اور خلوص کے ساتھ جاری رکھیں گے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سماجی شخصیات ملک حاجی اعجاز حسین برہان، ڈاکٹر محمد خالد سیف اللہ بھٹی، راجہ محمد رضوان اور دیگر سماجی کارکنوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیا۔ اس موقع پر علاقائی مسائل، عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور سماجی خدمات سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا کہ عوام کا اعتماد ان کا سب سے بڑا سرمایہ ہے اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں عوامی خدمت کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں اور وہ بلا تفریق عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ عوام کی بے لوث خدمت کا سفر آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ جاری رہے گا۔
اس موقع پر شریک گفتگو سماجی شخصیات نے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی عوامی خدمات، عوام دوست رویے اور علاقہ کی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے عملی کردار ادا کیا ہے، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
نشست کے اختتام پر علاقہ میں مزید فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور عوامی خدمت کے اس سفر کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں