28

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)دوڑ کے قریب گاؤں امیر بخش وساڻ کے رہائشی بروہی برادری کے نوجوان

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)دوڑ کے قریب گاؤں امیر بخش وساڻ کے رہائشی بروہی برادری کے نوجوان ذاکر حسین بروہی نے اپنی والدہ، بہنوں اور بھائیوں کے ہمراہ پریس کلب دوڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذاکر حسین بروہی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی بہن رضیہ بروہی کا رشتہ اپنی مرضی سے نواب شاہ کے رہائشی اور رشتہ دار گلبہار بروہی کے ساتھ طے کیا تھا، جس پر ان کے چچا سائیں بخش بروہی اور حبیب اللہ بروہی ناراض ہوگئے تھے۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ افراد نے رضیہ بروہی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے لاپتہ کر دیا ہے، جس کے باعث پورا خاندان شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہے۔

مظاہرین نے پولیس اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، رضیہ بروہی کو بازیاب کرایا جائے، نامزد افراد کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں