6

ٹھٹھ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ٹھٹھہ: گاؤں عرس جاکھرو، جام واہ، دیہہ مرکان کے رہائشی غلام قادر جاکھرو، غلام شبیر جاکھرو اور

ٹھٹھ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
ٹھٹھہ: گاؤں عرس جاکھرو، جام واہ، دیہہ مرکان کے رہائشی غلام قادر جاکھرو، غلام شبیر جاکھرو اور علی محمد جاکھرو نے پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بااثر افراد نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ان کی چار ایکڑ آبائی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالف فریق کی جانب سے عدالت میں دائر مقدمہ مسترد ہو چکا ہے اور عدالتی فیصلہ ان کے حق میں آ چکا ہے، تاہم اس کے باوجود زمین واگزار نہیں کرائی جا رہی۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ شکایات درج کرانے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے سندھ ہائی کورٹ، ضلعی عدلیہ اور پولیس حکام سے تحفظ فراہم کرنے، عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرانے اور زمین کا قبضہ واپس دلانے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں