سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر گرد وارہ چوک پر بھتیجوں نے اپنے دو چاچا اور ایک کزن کو زخمی کردیا زخمی ہسپتال منتقل تھانہ بی سیکشن کے ایس ایچ او منصور ہتار نے زخمی ہونے والوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او بی سیکشن منصور ہتار اور ہیڈ منشی خالد کلوڑ زخمیوں کی ایف آئی آر درج نہیں کر رہا اور میرے بھتیجے عمائرہ کو گرفتار کر کے لاکپ کیا ہوا ہے زخمی محمد ضیاء الحق بندھانی نے بتایا کہ گرد وارہ چوک پر واقع اویکیو ٹرسٹ پراپرٹی کا دوکان میرے والد عبدالرحمان کے نام ہے جس کا بجلی کا بل میں بھرتا ہوں میرے بھائیوں زبیر احمد عتیق الرحمان بندھانی نے جعلی سازی کی ہے اور میرے والد کا انتقال 1993 میں اور اب تک ہم سب بھائی مل کر دوکان چلاتے آرہے تھے مگر میرے بھائیوں نے اویکیو ٹرسٹ پراپرٹی کے افسران سے ملی بھگت کر کے میری مری ہوئی دو بہنیں افشاں بندھانی جو 2009 میں انتقال کر گئے تھی اور دوسری بہن زبیدہ خاتون جس کا انتقال 2014 میں ہوا تھا جو کہ بہنوں کے جعلی انگوٹھے لگا کر 2017 میں دوکان میرے بھائی زبیر احمد نے اپنے نام کروائی ہے جس کا حصہ بھائیوں کو نہیں ملا ہے جس پر آئے دن مجھ پر اور میرے بھائیوں پر حملہ کرتے رہتے ہیں تاکہ ہم اپنا حصہ دوکان کا نہ مانگیں جن کی کھلی مدد منصور ہتھار ایس ایچ او بی سیکشن کر رہا ہے جن سے ہمیں تحفظ دیا جائے ایس ایس پی سکھر ڈی آئی جی سکھر اور آئی جی سکھر سے تحفظ دینے کی اپیل کی ہے۔