10

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا کے ایسوسی ایٹ

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد سہیل ملک کو گریڈ نمبر 19 میں ترقی دے دی گئ۔ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار۔
محمد سہیل ملک کا شمار گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا کے قابل، محنتی اور باصلاحیت اساتذہ کرام میں ہوتا ہے۔ انہوں نے تدریس کے شعبے میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، علمی خدمات اور طلبہ کی بہترین رہنمائی کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیاہے۔ ان کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے اور وہ طلبہ و اساتذہ کرام میں یکساں طور پر مقبول ہیں۔
مبارکباد دینے والوں کا کہنا ہے کہ محمد سہیل ملک کی گریڈ 19 میں ترقی ان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ دیانت داری کا اعتراف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی تعلیمی میدان میں اپنی خدمات کے ذریعے ادارے اور طلبہ کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔
شہری، علمی ، ادبی شخصیات اور صحافتی حلقوں نے محمد سہیل ملک کے روشن مستقبل کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ ترقی دیگر اساتذہ کرام کے لیے بھی باعثِ حوصلہ اور مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ پروفیسر محمد سہیل ملک کا تعلق نورپورتھل سے ہے۔ اب ایک عرصے سے سرگودھا میں رہائش پذیر ہیں ۔ وہ نورپورتھل کی سیٹھ برادری کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ اللہ تعالی ا نے انہیں اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ موصوف انتہائی ہردلعزیز، پروقار، ملنسار ،بردبار اور ہنس مکھ طبیعت کے مالک ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں