پیلووینس (راجہ نورالٰہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے ایک اور قابلِ فخر سپوت نے بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر ظفر حیات جسرا کو آسٹریلیا کے وزیراعظم کی جانب سے خصوصی پذیرائی اور ستائش حاصل ہوئی ہے۔
ضلع خوشاب کی تحصیل نورپور تھل کے گاؤں پیلووینس سے تعلق رکھنے والے معروف معالج ڈاکٹر ظفر حیات جسرا گزشتہ کئی برسوں سے آسٹریلیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، خوش اخلاقی، انسان دوستی اور بہترین طبی خدمات کے باعث مقامی کمیونٹی میں نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
حال ہی میں آسٹریلیا کے وزیراعظم نے ڈاکٹر ظفر حیات جسرا کے ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات اور عوامی خدمت کے حوالے سے ڈاکٹر جسرا کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ڈاکٹر ظفر حیات جسرا سے ملاقات بھی کی اور ان کی خدمات کی تعریف کی۔
بعد ازاں آسٹریلیا کے وزیراعظم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈاکٹر ظفر حیات جسرا کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی، جسے پاکستانی اور بالخصوص خوشاب کے عوام نے فخر اور خوشی کا باعث قرار دیا۔
علاقہ مکینوں، سماجی شخصیات اور مختلف حلقوں نے ڈاکٹر ظفر حیات جسرا کی اس کامیابی کو ضلع خوشاب اور پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں اور خدمات کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
میرپورخاص (شاھدمیمن) ہم خیال فورم کے زیرِ اہتمام عالیان کی پہلی برسی پر دعائیہ تقریب، میرپورخاص
بیو رو چیف و ہا ڑ ی پنجاب ٹی وی نیوز کے تحصیل رپورٹر امین سعیدی کو مبارکباد، معزز شخصیات کی جانب سے گلدستہ پیش ہوا
نامۂ اعمال پر فخر یا پشیمانی؟ انتخاب ہمارا ہے! جمعہ 12 جون 2026 تحقیق و تحریر: انجینئر نذیر ملک سرگودھا
*جامعہ کراچی اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے درمیان طلبہ کی مہارتوں کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
پیلووینس (راجہ نورالٰہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے ایک اور قابلِ فخر سپوت نے بین الاقوامی سطح پر