26

کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان اور آر پی او عثمان اکرم گوندل نے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او تصور اقبال کے ہمراہ میلسی کا دورہ کیا۔ انہوں

کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان اور آر پی او عثمان اکرم گوندل نے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او تصور اقبال کے ہمراہ میلسی کا دورہ کیا۔ انہوں نے محرم الحرام کے انتظامات، جلوسوں کے روٹس اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران، لائسنسداران، منتظمین مجالس اور امن کمیٹی ارکان سے ملاقات

کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے یکم محرم سے قبل تمام انتظامات مکمل کرنے، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد، صفائی، تجاوزات کے خاتمے، مین ہولز کی کور کرنے، تاریں اونچی کرنے اور جلوس روٹس کی بہتری کی ہدایت کی۔ آر پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے لائسنس داران اور منتظمین جلوس نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں