میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )میلسی شہر میں سیوریج سسٹم کی بدترین حالت اور واٹر سپلائی میں غیر منصفانہ کمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گزشتہ سال 10 محرم (6 جولائی 2025) اور 9 جولائی کو ہونے والی بارشوں نے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی تھی، جس کی بنیادی وجہ ناقص اور ناکارہ سیوریج نظام تھا۔ اس کے نتیجے میں متعدد مکانات منہدم ہوئے اور دکانوں میں پانی داخل ہونے سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔کلین سٹی ویلفیئر سوسائٹی نے اس صورتحال پر بروقت انتظامیہ کو متوجہ کیا اور 18 اگست 2025 کو اسسٹنٹ کمشنر میلسی کو باقاعدہ درخواست (ڈائری نمبر 2719) جمع کروائی، جس میں سیوریج نظام کی بہتری اور برساتی پانی کے فوری نکاس کے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود اس حوالے سے کوئی سنجیدہ اور عملی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔مزید برآں، بلدیہ انتظامیہ کی جانب سے واٹر سپلائی کا دورانیہ چھ گھنٹے سے کم کر کے صرف دو گھنٹے صبح و شام کر دینا شہریوں کے بنیادی حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ شدید گرمی میں دوپہر کے وقت پانی کی بندش غریب عوام کے ساتھ کھلا ظلم ہے، جس کے خلاف شہریوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔چیئرمین کلین سٹی ویلفیئر سوسائٹی میلسی ملک محمد عابد نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور سیوریج لائنوں کی صفائی اور بلاکیجز کا خاتمہ یقینی بنائیں ڈسپوزل کنوؤں کی صفائی اور مکمل فعالیت بحال کریں بجلی کی بندش کی صورت میں متبادل انتظامات فراہم کیے جائیں
• برساتی پانی کے فوری اور مؤثر اخراج کو یقینی بنایا جائے واٹر سپلائی کا دورانیہ فوری طور پر بحال کر کے چھ گھنٹے صبح، دوپہر، شام کیا جائے غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائےانہوں نے مزید کہا کہ اگر مقامی سطح پر ڈسپوزل کنوؤں سے پانی کے اخراج میں رکاوٹیں ہیں تو انتظامیہ فوری مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرے تاکہ آئندہ بارشوں میں شہر کو کسی بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔آخر میں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسائل کا فوری حل نہ نکالا گیا تو شہریوں کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھا جائے گا۔
*عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں زمین پر جبکہ پاکستان میں آسمان پر حکومتی بے حسی کی انتہاء ہے ۔ترجمان جے یوآئی*
روس کا یوکرین پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ — تین اہم علاقوں میں بمباری
*پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتہ برقرار رہیں گی، نوٹیفیکیشن جاری*
نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل نورپورتھل میں یومِ عاشورہ کے تمام جلوس اور
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہا