13

ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) محمد صہیب امین کا محرم الحرام کے حوالے سے اہلِ تشیع کے نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات

ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) محمد صہیب امین کا محرم الحرام کے حوالے سے اہلِ تشیع کے نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات

ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) محمد صہیب امین کا محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہلِ تشیع کے نمائندہ وفد کے ساتھ ایس ڈی پی او آفیس میں ملاقات کی۔اس موقع پر سٹی سب ڈویژن کے تمام ایس ایچ اوز اور ڈی آئی بی انچارج بھی موجود تھے۔ ملاقات میں محرم الحرام کے جلوسوں، مجالسِ عزا اور دیگر مذہبی سرگرمیوں کے دوران سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) محمد صہیب امین نے شرکاء کے مسائل، تجاویز اور تحفظات سنے کے بعد متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں، مجالسِ عزا اور دیگر مذہبی تقریبات کی فول پروف سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے حدود کے منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔اے ایس پی سٹی نے شرکاء سے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر اہلِ تشیع کے نمائندوں نے سکھر پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں