میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ضلع وہاڑی میں 9 اور 10 محرم 2026 کے دوران دفعہ 144 نافذ کر دی۔ نئے جلوسوں اور مجالس کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش اور لے جانے، فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے نعروں اور علامات کے استعمال، مذہبی یا فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی پر مبنی مواد کی تشہیر پر بھی پابندی ہوگی۔ جلوسوں کے راستوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں اور دیگر اشیاء جمع کرنے اور جلوسوں کے روٹس کے قریب چھتوں پر نئی تعمیرات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی نافذ رہے گی تاہم خواتین، بزرگ شہری، طلبہ، صحافی اور ڈیوٹی پر مامور اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]