8

اکرام الدین کا مظفرآباد میں پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

اکرام الدین کا مظفرآباد میں پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ مظفرآباد کے قریب پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ یورپ اور خاص کر اٹلی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزرات اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے مزید کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں